نیتن یاہو اس صدی کا سفاک ترین درندہ صفت شخص ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر

کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سفاکیت اور بربریت سے ثابت ہوا ہے کہ وہ اس صدی کا سفاک ترین درندہ صفت شخص ہے نیتن یاہو وہ ذہنی مریض ہے جسے معصوم انسانوں کو قتل کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے اس دور میں نیتن یاہو دنیا کا انتہائی قابل نفرت شخص سمجھا جاتا ہے غزہ کے مسلمانوں کے خلاف اسکی بربریت کی وجہ سے ساری دنیا اس پر لعنت بھیجتی ہے مسلمان ہی نہیں دنیا کے ہر مذہب اور عقیدے سے تعلق رکھنے والے لوگ اس کے انسانیت کے خلاف اقدامات کی وجہ سے اسکی مخالفت کرتے ہیں نیتن یاہو نے کرپشن کے مقدمات سے بچنے کیلئے فلسطین میں دو سال تک ہولناک حملے جاری رکھے تاکہ انتخابات کی وجہ سے وہ سزا اور شکست سے بچ سکے لیکن جیسے ہی اس نے عام انتخابات کا اعلان کیا اور نئی حکومت بنی تو نیتن یاہو بد ترین انجام سے بچ نہیں سکے گا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سیاسی طور پر ہی نہیں اخلاقی طور پر بھی کرپٹ شخص ہے اسرائیل میں اسکے خلاف کرپشن کے سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں اسے عالمی عدالت میں جنگی جرائم کے تحت مقدمات کا سامنا ہے نیتن یاہو کے خلاف فلسطین ہی نہیں امریکہ، یورپ، مسلم ممالک، عرب ممالک اور اسرائیل کے اندر بھی نفرت کے جذبات موجود ہیں اسرائیلی یہودی بھی نیتن یاہو کو بد ترین شخص گردانتے ہیں شرم الشیخ امن معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کا دورہ کیا اسرائیل کی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کے خطاب کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ کے دو ارکان ایمن عودہ نے نیتن یاہو کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ منافق، انتہائی سفاک اور فلسطین کے معصوم لوگوں کا ایسا قاتل ہے جس کی مثال نہیں ملتی. نیتن یاہو کو انسانیت کے خلاف جرائم اور لاکھوں فلسطینیوں کے قتل عام کے مقدمات کے تحت سزائے موت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں