نصیرآباد(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات کی روشنی میں کمشنر نصیرآباد ڈویژ ن صلاح الدین نورزئی نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے ہمراہ گزشتہ دنوں دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والے ریلوے ملازم امداد علی کھوکھر کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان شہید کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی، شہداء قوم کا فخر ہیں اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے شہید کے بچوں کے لیے کپڑے، راشن اور نقد مالی امداد بھی فراہم کی۔ ڈی ایس پی شمن علی سولنگی سمیت دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ اور پولیس افسران کو ہدایت دی کہ شہید کے لواحقین کے مالی معاوضے کا کیس جلد از جلد تیار کر کے متعلقہ حکام کو ارسال کیا جائے تاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات کے مطابق شہید کے ورثہ کو مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ریلوے انتظامیہ کے علاواہ شہید امداد علی کھوکھر کے بچوں اور اہلخانہ کے لیے مالی امداد کے اقدامات یقینی بنائے گی۔ کمشنر نصیرآباد نے مزید کہا کہ یہ مالی امداد شہادت کے نعم البدل نہیں مگر حکومت کا فرض ہے کہ شہید کے خاندانوں کا سہارا بنے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شرپسند عناصر جو صوبے میں امن و امان کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی عوام کے پْرامن ماحول میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
- وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا، البانیہ میں پانچ روز سے ہنگامے، 167 افراد گرفتار
- مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خواب
- افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں تیز،مختلف حملوں کے دوران متعدد طالبان اہلکار ہلاک
- امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
- ’ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو ردعمل مختلف ہوگا‘، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ
- بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بےقابو ٹرک نے 13 افراد کی جان لے لی
- نیتن یاہو حکومت کو امریکی تنقید سے بچانے کے لیے سفارتی رپورٹس میں تبدیلیاں، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
- سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

