نیشنل جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 30 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 30 اکتوبر سے سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر، کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سکولوں اور کالجوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج 20 اکتوبر تک کروا سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 29 اکتوبر کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور چیمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ یکم نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کا چنا قومی جونیئر گرلز نیٹ بال ٹیم کے لئے کیا جائے گا اور ان کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں جدید اور اعلی تربیت دی جائے گی۔ جو کہ بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں