لسبیلہ(بیوروچیف)بیلہ کے علاقے بلوچی گوٹھ میں ٹف ٹائل اور سیوریج کے منصوبے میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے لیے 25 سے 30 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا تھا، مگر کام ناقص اور نامکمل چھوڑ دیا گیا ہے۔ سیوریج کا گندا پانی اسکول کے سامنے جمع ہے، جس سے طلبا اور راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی بیلہ وائس چیئرمین اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے فنڈز کا ناجائز استعمال کیا گیا۔ متاثرہ شہریوں نے وفاقی وزیر نواب جام کمال خان عالیانی اور سیکریٹری پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوامی پیسے کا تحفظ ممکن ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
- وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا، البانیہ میں پانچ روز سے ہنگامے، 167 افراد گرفتار
- مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خواب
- افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں تیز،مختلف حملوں کے دوران متعدد طالبان اہلکار ہلاک
- امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
- ’ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو ردعمل مختلف ہوگا‘، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ
- بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بےقابو ٹرک نے 13 افراد کی جان لے لی
- نیتن یاہو حکومت کو امریکی تنقید سے بچانے کے لیے سفارتی رپورٹس میں تبدیلیاں، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
- سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

