حب (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما، ترجمان صدر آصف علی زرداری و صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف کیا جانے والا پروپیگنڈہ اور جعلی کمپین ایک سوچی سمجھی ساز ش ہے جسے ہم یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اس جھوٹ پر مبنی من گھڑت کمپین کا مقصد عدالتوں میں چلنے والے مقدمات پر اثر انداز ہونا ہے لیکن مخالفین کی یہ منفی ترکیبیں کسی کام نہیں آئیں گی اور راؤ انوار اور اسحاق لاشاری ساتھیوں سمیت قرار واقعی سزا پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی، گمراہ کن اور کردار کشی پر مبنی ویڈیوز چلائی گئیں۔ان پروگراموں میں انہیں لینڈ گریبر، سیاسی اثر استعمال کرنے والا اور دیگر الزامات کے ساتھ پیش کیا گیا۔انہی میں سے ایک پروگرام یوٹیوب شو“سسٹم”تھا، جس میں فرحان ملک، سابق بدنام زمانہ ایس ایس پی را? انوار اور دیگر افراد نے ان پر الزامات لگائے۔اس جعلی کمپین کے خلاف میر علی حسن زہری کے نمائندے اور منیجر علی اصغر زہری کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ایف آئی آر میں راؤ انور، اسحاق لاشاری، فرحان ملک، اسامہ الطاف،حسن بخشی، سید کاظم رضوی، فرید دلاری اور دیگر افراد کے نام شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کمپین دراصل ماضی کے اْنہی دشمن عناصر کی کارستانی ہے جو اْن کے خلاف تشہیری اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں اور اب مقدمات سے توجہ ہٹانے اور منفی پرپیگنڈہ کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے لیکن ان کے یہ ہتھکنڈے اب کام نہیں آئیں گے اور قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔میر علی حسن زہری نے کہا دراصل اس وقت کے بدنام زمانہ ایس ایس پی راؤ انوار نے میرے بیرونِ ملک ہونے کے دوران میرے سْسر (گریڈ 21 کے سرکاری افسر) ممتاز شیخ کو ان کے گھر کے باہر سرکاری اسلحہ سے نشانہ بنایا۔اس واقعے کے سلسلے میں چھ مختلف مقدمات (Constitutional Petitions – CPs) معزز عدالتوں میں دائر کیے گئے۔ابتدائی سماعتیں سندھ میں ہوئیں، تاہم شواہد اور سیکیورٹی خدشات کے باعث بعد ازاں مقدمات کو بلوچستان منتقل کر دیا گیا، جہاں اب ان پر کارروائی جاری ہے۔میر علی حسن زہری نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ انصاف اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور کسی ذاتی انتقام کے بجائے قانونی طریقے سے مجرموں کو ان کے کیے کی سزا دلوانا چاہتے ہیں اور سزا دلوا کر ہی دم لیں گے۔میر علی حسن زہری نے مزید کہا کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کے محرکات بہت جلد عوام کے سامنے آ جائیں گے اور اس بیہودہ اور جعلی کمپین کے کرتا دھرتا اور ان کے مذموم مقاصد عیاں ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اورعوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور مظلوم عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور عوام دشمن اپنی منہ کی کھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ڈیرہ اللہ یار، ریٹیل سبزی،فروٹ،گوشت اور مچھلی مارکیٹ کے قیام کیلئے10کروڑ70لاک روپے کا ٹینڈر ہوچکا ہے، پارلیمانی سیکرٹری عبدالمجیدبادینی
- محکمہ ریلوے نے پشاور سے کوئٹہ آنیوالی 40ڈاؤن جعفرایکسپریس روانگی کا ٹائم تبدیل کردیا
- بلوچستان کی موجودہ صورتِ حال: مسائل، امکانات اور آگے کا راستہ
- گرین پاکستان انیشیٹو فیز 2 کے تحت بلوچستان کے کسانوں میں 3.2 ارب کے قرضوں کی تقسیم
- غیر متوازن ترقی صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس، قانون شہادت ترمیمی بل منظور،متبادل تنازعات حل ترمیمی بل پھر موخر
- سعودی عرب اور امارات میں رمضان کا چاند نظر آگیا؛ دیگر ممالک سے بھی اعلانات موصول
- پسنی: ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا، تعلیمی انقلاب اور شجرکاری مہم کا آغاز
- پسنی: ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان کی زیر صدارت اہم اجلاس، رمضان المبارک کے لیے خصوصی پیکج اور بلدیاتی مسائل پر بریفنگ

