دالبندین(این این آئی)تحریک آوازِ چاغی کے ترجمان نے نابینا افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے بلوچستان سمیت ضلع چاغی میں اس دن کی مناسبت سے کوئی تقریب یا پروگرام منعقد نہیں کیا گیا، حالانکہ یہ دن دنیا بھر میں نابینا افراد کی حوصلہ افزائی، ان کی خدمات کے اعتراف اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے خصوصی افراد کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے، جب کہ حقیقت میں نابینا افراد اپنی محنت، حوصلے اور اعتماد سے عام افراد کے لیے مثال بن سکتے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں موجود سفید چھڑی صرف ایک لاٹھی نہیں بلکہ ان کے حوصلے، عزم اور خود اعتمادی کی علامت ہے۔ یہی چھڑی ان کی آنکھوں کا سہارا، ان کی سمت کا نشان اور زندگی کے سفر میں ان کا مضبوط سہارا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نابینا افراد اپنی دل کی آنکھوں سے دنیا کو دیکھتے ہیں۔ ان کا شعور اور احساس عام لوگوں سے کہیں زیادہ گہرا ہوتا ہے۔ دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک میں نابینا افراد کے عالمی دن پر خصوصی تقریبات، آگاہی واکس اور انعامی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ معاشرہ ان کے کردار کو تسلیم کرے اور انہیں بہتر سہولیات میسر آئیں۔ترجمان تحریک آوازِ چاغی نے حکومتِ بلوچستان اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مستقبل میں نابینا افراد کے لیے آگاہی مہمات، خصوصی تربیتی پروگرام اور روزگار کے مواقع فراہم کریں تاکہ یہ افراد بھی معاشرے کا فعال اور باعزت حصہ بن سکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
- وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا، البانیہ میں پانچ روز سے ہنگامے، 167 افراد گرفتار
- مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خواب
- افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں تیز،مختلف حملوں کے دوران متعدد طالبان اہلکار ہلاک
- امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
- ’ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو ردعمل مختلف ہوگا‘، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ
- بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بےقابو ٹرک نے 13 افراد کی جان لے لی
- نیتن یاہو حکومت کو امریکی تنقید سے بچانے کے لیے سفارتی رپورٹس میں تبدیلیاں، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
- سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

