لسبیلہ(بیوروچیف)اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں اچانک ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔ اوتھل اور اس کے مضافاتی علاقوں سکن آہورہ سمیت شہر بھر میں ایرانی پٹرول کہیں 245 روپے، کہیں 240 اور کہیں 235 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایرانی پمپ مالکان مکمل طور پر بے لگام ہوچکے ہیں، اپنی مرضی سے نرخ طے کرتے ہیں حالانکہ پاکستانی پیٹرول میں پانچ روپے کمی ہوئی ہے لیکن ایرانی پمپ مالکان نے کوئی بھی کمی نہیں کی بلکہ اوپر سے پیٹرول کے ریٹ بڑھادئیے ہیں اور عوام کو مہنگے داموں پیٹرول خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اسمگل شدہ تیل ہونے کے باوجود اس پر کسی قسم کی حکومتی نگرانی یا قیمتوں پر کنٹرول موجود نہیں۔ہریوں نے شکایت کی کہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس یا ملوث دکھائی دے رہی ہے، نہ کوئی چھاپہ، نہ کارروائی، نہ پوچھ گچھ۔عوامی حلقوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے اور ایرانی پیٹرول کی قیمتوں پر کنٹرول، پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
- وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا، البانیہ میں پانچ روز سے ہنگامے، 167 افراد گرفتار
- مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خواب
- افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں تیز،مختلف حملوں کے دوران متعدد طالبان اہلکار ہلاک
- امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
- ’ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو ردعمل مختلف ہوگا‘، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ
- بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بےقابو ٹرک نے 13 افراد کی جان لے لی
- نیتن یاہو حکومت کو امریکی تنقید سے بچانے کے لیے سفارتی رپورٹس میں تبدیلیاں، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
- سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

