پنجگور (این این آئی)سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر گہرام شریف نے کہا ہے کہ پنجگور میں سرحد کی بندش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں نشہ آور فصلوں کی کاشت میں مسلسل اضافہ اور بدامنی، چوری، ڈکیتی، ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں،حکومت عوام کے معاشی حالات بہتر کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے اور منشیات کے روک تھام کیلئے فوری عمل کرے حکومت کی جانب سے بارڈر میں کاروباری سرگرمیوں کو بند کرنا پنجگور کے غریب عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے اس طرح نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے منشیات اور مختلف برائیوں کی طرف مائل ہوسکتے ہیں،ماضی میں افغانستان سے پنجگور اور دیگر علاقوں میں منشیات سپلائی کی جاتی تھی، نوجوانوں کی بڑی تعداد نشے کی عادی ہو گئی اور معاشرے میں بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے لیکن اب پنجگور میں مختلف نشہ آور فصلیں کاشت کی جا رہی ہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مستقبل قریب میں علاقے کا ہر بچہ منشیات کی لعنت کا شکار ہو کر معاشرے کی برائیوں میں ملوث ہو جائے گاحکومت پنجگور کے تمام اعلیٰ سرکاری افسران سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرے اور سرحدی تجارت کو جلد از جلد کھولے تاکہ نوجوان معاشرے کی برائیوں سے بچ کر کاروبار کی طرف مائل ہوسکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

