کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے سانحہ کارساز کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ اور المناک باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو جمہوریت کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء نے اپنی لازوال قربانیوں سے یہ ثابت کیا کہ عوامی حقوق، جمہوری استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قیادت نہ صرف جمہوریت بلکہ پاکستان کی وحدت، رواداری اور عوامی خدمت کی علامت تھی۔ ان کی جدوجہد نے ملک میں جمہوری اداروں کے استحکام کی بنیاد رکھی۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کیونکہ ان کے لہو نے جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کیا۔ آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی انہی اصولوں پر قائم ہے جن کے لیے ہمارے قائدین اور کارکنان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔حاجی علی مدد جتک نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے سانحہ کارساز کے حوالے سے بیان کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کا جمہوری اقدار، سیاسی برداشت اور عوامی خدمت کے فروغ پر یقین رکھنا ایک خوش آئند عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملکی استحکام اور ترقی کی ضمانت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حقوق، جمہوریت اور ملکی استحکام کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

