پھولنگر(این این آئی) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خاں نے پھولنگر کے علاقہ بھونیکی میں خستہ حال اور کھنڈر بنے سکول کا نوٹس لیکر اسکی چاردیواری اور کلاس رومز کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کروا دیا اور مزید کلاس رومز تعمیر کرنے کی خوشخبری بھی سنا دی۔تفصیلات کے مطابق پھولنگر کے علاقہ بھونیکی میں ایلیمنٹری سکول کی عرصہ کئی سالوں سے نا تو چاردیواری تھی اور نا ہی بچوں کے بیٹھنے کے لئے کلاس رومز تھے جس پر وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے نوٹس لیتے ہوئے اسکی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کروادیا۔وزیرتعلیم کی ہدایت پر این جی او کے ڈائریکٹر اعجاز احمد،فوکل پرسن ڈاکٹر عامر رشید اور رانا بلال خاں نے سکول کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرتعلیم رانا سکندر حیات پنجاب کے ہر تعلیمی ادارے کو مثالی بنانے اور علم کی شمع روشن کرنے کے لئے دن رات متحرک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھونیکی سکول میں پہلے صرف چند طلبہ تھے اور وزیرتعلیم کی خصوصی توجہ کی وجہ سے سکول میں اس وقت بچوں کی تعداد 500سے تجاوز کرچکی ہے،یہ عمل پنجاب حکومت کی تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پی ایم اے بلوچستان بی آر اے کے ناروا ٹیکس اور رجسٹریشن کی شرط کو یکسر مسترد کرتی ہے،ڈاکٹر نعیم زرکون
- علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایچ او محمدانور کھوسہ
- معاشرے میں کرپشن اور بدعنوانی ایک ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے،لالہ یوسف خلجی
- بلوچستان کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات،ضروری سامان کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،سیکرٹری سکولز لعل جان جعفر
- جاپانی قونصل جنرل ندیم شاہ سے ریفارمز سوشل نیٹ ورک وفد کی ملاقات
- صوبائی حکومت ترقی اور عوامی فلاح کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کو بھی اپنی پالیسیوں کا اہم حصہ بنا چکی ہے،صوبائی مشیر نسیم الرحمان خان ملاخیل
- علم و ادب سے گہرا لگاؤ اور کتابوں سے وابستگی کسی بھی باحیات اور بیدار معاشرے کی روح ہوتی ہے،وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی
- وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا اظہارتعزیت
- بلوچستان کے نوجوان صلاحیت، محنت،عزم کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
- وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات

