ون ڈے کپتان کون؟ہیڈکوچ مائیک ہیسن کی اجلاس بلانے کی سفارش

لاہور(این این آئی) قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے ون ڈے ٹیم کے کپتان سے متعلق فیصلے کیلئے اجلاس بلانے کی سفارش کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کپتان کون ہوگا؟ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے سفارش کی ہے کہ کپتان سے متعلق فیصلے کے لیے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔چیئرمین پی سی بی نے مائیک ہیسن کا خط سیلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔خیال رہیکہ اس وقت ون ڈے ٹیم کیکپتان محمد رضوان ہیں، انہیں برقرار رکھنے یا ہٹانے کے حوالے سے فیصلہ 20 اکتوبرکو ہونے والی میٹنگ میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں