چھتر(این این آئی) سابق صوبائی وزیر میر اظہار حسین خان کھوسہ نے گوٹھ جیا خان کھوسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوٹھ جیا خان کھوسہ ایک قدیم، گنجان آباد اور کاروباری لحاظ سے نہایت اہم علاقہ ہے۔ یہاں مختلف سرکاری ادارے برسوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں، اس لیے اس علاقے کو تحصیل اور میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا جانا ناگزیر ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس علاقے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے انتظامی طور پر بااختیار بنائے تو نہ صرف عوامی مسائل میں خاطر خواہ کمی آئے گی بلکہ ترقیاتی منصوبے بھی بہتر انداز میں مکمل کیے جا سکیں گے میر اظہار حسین خان کھوسہ نے مزید کہا کہ چتن پٹی ٹو میر حسن روڈ علاقے کی مرکزی شاہراہ کی حیثیت رکھتی ہے، جس کی توسیع سے عوام کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے بزرگ، الحاج میر نبی بخش خان کھوسہ اور بابا میر ظہور حسین خان کھوسہ نے عوامی خدمت کو ہمیشہ ترجیح دی اور علاقے کی ترقی کے لیے قابلِ ذکر کردار ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ “یہ علاقہ ہمیشہ ہمارے بزرگوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے، اور میں ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے علاقے کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہوں گا انہوں نے حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ گوٹھ جیا خان کھوسہ کو تحصیل اور میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا جائے تاکہ مقامی سطح پر عوامی مسائل کا حل ممکن ہو سکے اور نصیرآباد ڈویڑن میں ترقی کا نیا باب رقم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

