نواب ثنا اللہ زہری کی بلاول بھٹو سے ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی،بلوچستان میں امن و امان صورتحال پر تبادلہ خیال

خضدار(این این آئی) چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی اقدامات پارٹی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر سینئر رہنماء بھی موجود تھے۔دریں اثناء نواب ثناء اللہ خان زہری نے پیپلز پارٹی کی مرکزی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں بھی صوصی طور پر شرکت کی تھی جنہیں اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں