ہرنائی(این این آئی)محکمہ صحت ضلع ہرنائی میں عرصہ دراز سے مختلف اسامیوں پر کنٹریک پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی 70 کے قریب امیدواروں میں تعیناتیوں کے آرڈر تقسیم کرنے کا تقریب ڈگری کالج ہرنائی میں 19اکتوبر کو منعقدہ ہوا تقریب کے مہمان خاص صوبائی وزیر خوراک کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن حاجی بازمحمد خان دمڑ تھے تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی ڈاکٹر عبدالراحمن ہاشمی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرشید شاہ بخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین، ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر داود ترین، سمیت مسلم لیگ ن کے عہدیداروں بلدیاتی نمائندوں اور پریس کلب ہرنائی(رجسٹرڈ) کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کااغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا سعادت حافظ نقیب اللہ نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر ہرنائی امیرمحمد ترین عرف لالا نے سرانجام دیئے تقریب سے صوبائی وزیر کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن حاجی بازمحمد دمڑ, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالراحمن ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت ضلع ہرنائی میں خالی اسامیاں گزشتہ کئی سالوں سے بلکہ جب سے ہرنائی کو ضلع کا درجہ ملا ہے محکمہ صحت میں مختلف کٹگری کے اسامیاں خالی تھے جس کی وجہ سے محکمہ صحت میں سٹاف کی شدید کمی مسئلہ تھا انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بھرپور کوشش کرکے محکمہ صحت میں کنٹریک اسامیوں پر تعیناتیوں کو یقینی بنانے کیلیے بھرپور کوششیں کی انہوں نے کہاکہ 70 کے قریب بے روزگار نوجوانوں کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی نے بقاعدہ ٹیسٹ اور انٹرویو کاانعقاد کرکے میرٹ پر تعیناتیوں کا عمل مکمل کرلیا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پی ایم اے بلوچستان بی آر اے کے ناروا ٹیکس اور رجسٹریشن کی شرط کو یکسر مسترد کرتی ہے،ڈاکٹر نعیم زرکون
- علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایچ او محمدانور کھوسہ
- معاشرے میں کرپشن اور بدعنوانی ایک ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے،لالہ یوسف خلجی
- بلوچستان کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات،ضروری سامان کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،سیکرٹری سکولز لعل جان جعفر
- جاپانی قونصل جنرل ندیم شاہ سے ریفارمز سوشل نیٹ ورک وفد کی ملاقات
- صوبائی حکومت ترقی اور عوامی فلاح کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کو بھی اپنی پالیسیوں کا اہم حصہ بنا چکی ہے،صوبائی مشیر نسیم الرحمان خان ملاخیل
- علم و ادب سے گہرا لگاؤ اور کتابوں سے وابستگی کسی بھی باحیات اور بیدار معاشرے کی روح ہوتی ہے،وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی
- وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا اظہارتعزیت
- بلوچستان کے نوجوان صلاحیت، محنت،عزم کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
- وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات

