اسلام آباد(این این آئی) پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) اور ایئر یونیورسٹی نے سرکاری خریداری و کنٹریکٹ منیجمنٹ کے شعبے میں تربیتی پروگرام کے اجراء کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں، ایم او یو ہر عتیق سلطان راجہ، سینئر اسپیشلسٹ (ٹریننگ و کیپیسٹی بلڈنگ)، پیپرا ناور ایئر کموڈور (ر) فواد ظہیر، ڈائریکٹر،آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، ایئر یونیورسٹی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر حسنات احمد قریشی، منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا اور ایئر کموڈور (ر) ظہیر مرزا، ڈائریکٹر، سینٹر فار پروفیشنل ڈیولپمنٹ، ایئر یونیورسٹی اور دونوں اداروں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔مفاہمتی یاداشت کے تحت پانچ روزہ سرٹیفکیٹ کورس اور چار ماہ کا پروفیشنل ڈپلومہ شروع کرنے کے علاوہ ڈگری پروگراموں میں سرکاری خریداری کو بطور مضمون شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا جناب حسنات احمد قریشی نے کہا کہ خریداری کے شعبے میں استعداد سازی پیپرااصلاحات کا اہم ستون ہے، اور ایئر یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک وزیرِ اعظم کے اس وڑن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کے تحت ملک بھر میں پروکیورمنٹ کے ماہرین تیار کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹمز کے نفاذ اور سرکاری اداروں میں پروکیورمنٹ سیلز کے قیام سے تربیت یافتہ ماہرین کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ یونٹس خریداری، متعلقہ شعبوں اور کنٹریکٹ منیجمنٹ کے ماہرین پر مشتمل ہوں گی، جو بڑے اور پیچیدہ خریداری عمل کو مؤثر انداز میں چلانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔ ایم ڈی پیپرا نے اس بات پر زور دیا کہ خریداری کے شعبے میں شفافیت لانے، بدانتظامی اور غلط خریداری جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ ماہرین کی اشد ضرورت ہے۔ایم ڈی پیپرا نے نسٹ، لمز اور آئی بی اے جیسے ممتاز تعلیمی اداروں کے ساتھ پیپرا کی شراکت داریوں کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایئر یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک ڈپلومہ سے بڑھ کر مکمل ڈگری پروگرام کی صورت اختیار کرے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پی ایم اے بلوچستان بی آر اے کے ناروا ٹیکس اور رجسٹریشن کی شرط کو یکسر مسترد کرتی ہے،ڈاکٹر نعیم زرکون
- علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایچ او محمدانور کھوسہ
- معاشرے میں کرپشن اور بدعنوانی ایک ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے،لالہ یوسف خلجی
- بلوچستان کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات،ضروری سامان کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،سیکرٹری سکولز لعل جان جعفر
- جاپانی قونصل جنرل ندیم شاہ سے ریفارمز سوشل نیٹ ورک وفد کی ملاقات
- صوبائی حکومت ترقی اور عوامی فلاح کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کو بھی اپنی پالیسیوں کا اہم حصہ بنا چکی ہے،صوبائی مشیر نسیم الرحمان خان ملاخیل
- علم و ادب سے گہرا لگاؤ اور کتابوں سے وابستگی کسی بھی باحیات اور بیدار معاشرے کی روح ہوتی ہے،وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی
- وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا اظہارتعزیت
- بلوچستان کے نوجوان صلاحیت، محنت،عزم کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
- وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات

