مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلہ حسن، حسینہ سے تاریخی غلطی سر زد، ویڈیو وائرل

بنکاک (این این آئی)مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلہ حسن میں حسینہ سے تاریخی غلطی سر زد ہوگئی۔یہ حیران کن واقعہ تھائی لینڈ میں رواں ہفتے ہونے والے مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلہ حسن کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلہ حسن کے دوران نام کسی اور کا پکارا گیا تاہم وسطی امریکا کے ملک پانامہ کی حسینہ اسامرخود کو فائنل کیلئے منتخب سمجھ کر آگے بڑھ گئیں۔ بعد ازاں جب انہیں مس پیراگوئے سیسیلیا رومیروکے انتخاب کا یقین اور اپنی غلطی کا احساس ہوا تو حریف کے سامنے سے منہ لٹکائے واپس پلٹ گئیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کے ملے جلے تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں