سرگودھا(این این آئی)سرکاری اور نجی کالجوں کے طلبہ کی حفاظت یقینی کو بنانے کیلئے تمام خواتین کالجز اور طالبات سکولز کے باہر چھٹی کے اوقات کار میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگادی گئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ واں بھچراں میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے طالبات کالجز و سکولز پر چھٹی کے اوقات کار میں پولیس کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔اس حوالہ سے ایس ایچ او تھانہ عمران خان کا کہنا ہے کہ آوارہ اور اوباش نوجوانوں کی طرف سے ہماری بہنوں، بیٹیوں اور بچوں کو تنگ کرنے کی کوئی شکایت سامنے آئی تو ایسے اوباش اور آوارہ نوجوانوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کا تحفظ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پی ایم اے بلوچستان بی آر اے کے ناروا ٹیکس اور رجسٹریشن کی شرط کو یکسر مسترد کرتی ہے،ڈاکٹر نعیم زرکون
- علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایچ او محمدانور کھوسہ
- معاشرے میں کرپشن اور بدعنوانی ایک ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے،لالہ یوسف خلجی
- بلوچستان کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات،ضروری سامان کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،سیکرٹری سکولز لعل جان جعفر
- جاپانی قونصل جنرل ندیم شاہ سے ریفارمز سوشل نیٹ ورک وفد کی ملاقات
- صوبائی حکومت ترقی اور عوامی فلاح کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کو بھی اپنی پالیسیوں کا اہم حصہ بنا چکی ہے،صوبائی مشیر نسیم الرحمان خان ملاخیل
- علم و ادب سے گہرا لگاؤ اور کتابوں سے وابستگی کسی بھی باحیات اور بیدار معاشرے کی روح ہوتی ہے،وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی
- وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا اظہارتعزیت
- بلوچستان کے نوجوان صلاحیت، محنت،عزم کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
- وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات

