تاجر رہنما نوید جمال کی قیادت پی آئی بی کالونی میں احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی بی کالونی کے تاجر سراپا احتجاج بن گئے انسدا د تجاویزات کے عملے کی جانب سے پی آئی بی میں کی جانے والی کاروائی کے بعد فوڈ اسٹریک مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے ا ن خیالات کاا ظہارتاجر رہنما نوید جمال نے تاجروں کی جانب سے کیئے جانے والے احتجاج کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیاانہوں مزید کہا جن نا مصائب حالات میں ہم کاروبار کررہے ہیں اس عمل سب کو ہے مگر کوئی ہمارا پروسان حال نہیں ہے پی آئی بی کالونی میں مسائل کا انبار ہے علاقے کی سڑکیں تباہ حال ہیں سوئی گیس اور پانی موجود نہیں ہے ہم جانتے ہیں فت پاتھ پیدل چلنے والوں کا حق ہے مگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے ہم حکومت سے ہر قسم تعاون کررہے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی آئی بی کالونی کے رہائشیوں کو درپیش مسائل فوری حل نکالا جائے جس طرح تجاویزات کے خلاف کاروائی کی گئی اس سے تو علاقہ اور بھی بد نما ہوگیا ہے اور کسی اثار قدیمہ کا منظر پیش کررہا ہے تجاویزات کی آڑ میں کاروبار ی سرگرمیوں کو متاثر کیئے جانے پر ہم اس عمل کی بھر مزمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس علاقے میں بنیادی سہولیات فوری فراہم کی جائیں اور کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کرنے سے اداروں کو روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں