کہدہ اکرم دشتی کی عارف سلیم بلوچ کے گھر حملے کی مذمت

تربت (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن کہدہ اکرم دشتی نے تربت میں نیشنل پارٹی کے رہنما عارف سلیم بلوچ کے گھر پر ہونے والے ہینڈ گرنیڈ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسے ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف متاثرہ خاندان کے لیے بلکہ علاقے میں امن و امان کے لیے خطرناک ہے۔
حملے میں عارف سلیم بلوچ اور ان کے کزن نعیم بلوچ زخمی ہوئے ہیں۔ کہدہ اکرم دشتی نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں جلد صحت یابی حاصل ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں