تربت(این این آئی)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میں گوادر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 103افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔ سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق جمعرات کو ایف سی نے کیچ کے علاقے بیری چاہ چیک پوسٹ پر 103 افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 42 بچے، 35 خواتین اور 26 مرد شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ افراد گوادر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانا چاہتے تھیگرفتار افغانی باشندوں کو بعد ازاں تربت پولیس تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔ مزید کاروائی جاری ہے۔

