رحمن پریمیئر لیگ سیزن 11 میں بی ٹی کے اسٹارزکی کامیابی،فائنل میں رسائی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحمن پریمیئر لیگ سیزن 11 میں بی ٹی کے اسٹارزناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئی۔ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی سے مسلسل فتوحات حاصل کی۔ این ای ڈی یونیورسٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں سمن آباد اسٹرائیکرز کو 16 رنز سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ بی ٹی کے اسٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے 167 رنز بنائے،جمعہ خان31یاسر خان27عفیف علی 22رنز بنا کر نمایاں رہے۔نقاشنے 5علی نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں سمن آباد اسٹرائیکرز 130 رنز بناسکی۔اویس41نقاش 34رنز بناکرنمایاں رہے۔کامران ترین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔مہمان خصوصی سماجی رہنما احمد چوہان، شیخ ساجد کریم، سردار کامران خان ترین نے کہا کہ کراچی کو اسپورٹس سٹی بنایا جائے۔ نوجوان کھیلوں کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کھیل جسمانی نشوونما کیلئے ضروری ہیں۔ صحت مند زندگی کیلئے اسپورٹس کی سرگرمیاں ضروری ہیں۔ شہر قائد کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ کرکٹ کو گراس روٹ لیول پر فروغ دیا جائے، اسکول، کالج،جامعات میں کرکٹ، فٹبال، ہاکی کی ٹیمیں بنائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں