ماشکیل(این این آئی)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ماشکیل عبدالرازق ساسولی نے ماشکیل کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا جن میں گورئمنٹ پرائمری سکول ساقیچاہ گورئمنٹ پرائمری سکول چکل گورئمنٹ پرائمری گڑوک گورئمنٹ پرائمری سکول پنیام شامل تھے انہوں نے بچوں کے پڑھائی کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ سکول اور اساتذہ کو درپیش مسائل سے آگاہی سمیت نظم و ضبط کا جائزہ لیا واضح رہے کہ ان میں اکثر سکول حال ہی میں فنکشنل ہوچکے ہیں جو محکمہ تعلیم ایم پی اے واشک،ڈی سی واشک اور ڈی ای او واشک کی محنت اور کوششوں سے 20 سال بعد فنکشنل کر کے ضرورت مند بچوں کو انکی بنیادی حق تعلیم دینے کا عظم اور انکی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہر کام شروع کرنے میں مشکلات ضرور ہوں گی لیکن محکمہ تعلیم تمام مسائل کو حل کرنے کے لیئے کوشاں ہے یہ وہ سکول ہیں جہاں کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں تھی لیکن درج بالا زمہ داروں کی کوششوں سے کسی حد تک اہم مسائلِ کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو وسائل دستیاب ہوگی انکو بہتر طریقے سے استعمال میں لانے کی کوشش ہوگی اس وقت جو اہم مسئلہ ہے وہ خستہ حال بلڈنگ کی ہے اکثر سکول میں کھڑکیاں اور دروازے موجود نہیں سردیاں آنے والی ہے جس سے بچوں کو کافی مشکلات ہوگی اس حوالے سے محکمہ تعلیم کو آگاہ کیا گیا ہے جس کی بہت جلد بحالی ہوگی انہوں نے کہا کہ ہر سکول میں نظم و ضبط کا ہونا لازمی اور فرض ہوتا ہے میری بحثیت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اساتذہ کرام، والدین، نوجوانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے اپیل ہے کہ وہ سکولوں میں بچوں کی نظم و ضبط ان کے ادب و اخلاق سکول اور گھروں میں ان کے مثبت رویوں کو بہتر سے بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ انکی بہتر تعلیم کو اولین ترجیح دے کر محکمہ تعلیم کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے آخر میں کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول پنیام ماشکیل کا ذکر نہ کروں تو یہ ان کے ساتھ ذیادتی ہوگی کہ سکول ہذا کی بلڈنگ انتہائی خستہ حالت میں ہے جسکی نہ کھڑکیاں ہے اور نہ دروازے لیکن کلی کے باشعور والدین نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ کر کے ایک کمرے کے کھڑکیاں بند کیئے ہیں اور دروازہ فٹ کیا ہے تاکہ ہمارے بچے مشکلات سے بچیں دوسری طرف بچے اور بچیاں صاف ستھرا چھوٹی چھوٹی بچیاں نقاب اور پردے میں آکر اپنی روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں جو قابل داد ہے اس کے علاؤہ ان کا استاد بڑی محنت سے بچوں پہ محنت کر رھا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کامحرم کے پہلے عشرہ میں بہترین انتظامات تعاون پر سول انتظامیہ،سیکیورٹی فورسز ودیگر سے اظہار تشکر
- وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شعیب اختر کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار
- خطے میں پائیدار امن پاکستان کے لیے غیر معمولی معاشی مواقع پیدا کر سکتا ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- الحمدللہ بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام مجالس اور جلوس پرامن ماحول میں خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہوئے،وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
- تیزاب گردی واقعے کو21دن گزر نے کے باوجود حکومت ملزمان کو گرفتار کرسکی نہ جائز مطالبات پر کوئی پیشرفت ہوسکی،سینئر ڈاکٹرز و افسران کی معطلی،تادیبی کارروائیاں ڈاکٹر برادری کی تذلیل کے مترادف ہیں،پی ایم اے
- زیارت میں تبلیغی جماعت پر دہشتگردوں کی بزدلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے،حاجی نور محمد خان دمڑ
- ایران امریکہ معاہدہ اور پاکستان کا کردار
- خواجہ آصف کا بلاول کو ویل لیفٹ
- ساڑھے 3 سال بعد پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کو مستقل چیئرمین مل گئے
- حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کردی

