نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر ایشیاکپ کی ٹرافی مانگ لی ہے۔سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ دیوا جیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی ٹرافی محسن نقوی سے نہیں لیں گے، ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھا ہے کہ ٹرافی بھیج دیں۔ٹرافی نہ ملی تو آئی سی سی میں معاملہ اٹھائیں گے،واضح رہے ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت کو10نومبر کو تقریب میں ٹرافی وصول کرنے کی پیشکش کی ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر ایشیا کپ 2025 کا ٹائٹل جیتا تھا لیکن اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا۔بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تقریب بھی تاخیر کا شکار ہوئی تھی، بھارتی ٹیم نے ٹرافی کے بغیر ہی جشن منایا

