جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد کرتا رہے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق انڈونیشیا کا یہ اصرار اس وقت سامنے آیا ہے جب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی آئی او سی نے دنیا بھر کی کھیلوں کی فیڈریشن سے کہا ہے کہ وہ اپنے کھیلوں کے مقابلے انڈونیشیا میں نہ رکھیں کیونکہ انڈونیشیا نے جمناسٹک کے حالیہ مقابلوں میں اسرائیلی ٹیموں کے آنے پر پابندی لگائی ہے۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی آئی او سی نے یہ ہدایت کھیلوں سے متعلق بین الاقوامی فیڈریشنز کو جاری کی، جس کے ردعمل میں انڈونیشیا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاں کھیلوں کی میزبانی اور کھیلوں سے متعلق مقابلوں کا سلسلہ اسی شد و مد سے جاری رکھے گا جس طرح پہلے تھا۔آئی او سی نے انڈونیشیا سے مطالبہ کیا تھا کہ جب تک انڈونیشیا یہ ضمانت فراہم نہیں کرتا کہ اس کے ہاں ہر ایک کو کھیلنے کی اجازت ہوگی اسے بھی آئی او سی کے اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔آئی او سی کے بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نیآئندہ سال اولمپک سے متعلق کسی کھیل کی میزبانی کے حوالہ سے انڈونیشیا کے ساتھ بات چیت معطل کر دی ہے۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے یوتھ اور کھیلوں سے متعلق وزیر نے جکارتہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کھلاڑیوں پر پابندی جاری رہے گی۔انڈونیشیا جنوبی ایشیائی ممالک میں ایشیائی و عالمی سطح کے مقابلوں میں شرکت کرتا رہے گا اور ہمارے کھلاڑی دنیا میں اپنے ملک کے سفیر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔انڈونیشیا کی قومی اولمپک کمیٹی نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی طرف سے ان پابندیوں پر ابھی اپنا ردعمل نہیں دیا ہے، البتہ یہ کہا ہے کہ ابھی اس موضوع پر بات چیت جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- باباکوٹ کے علاقے میں مسلح ڈاکووں اور عوام و پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈکیت پکڑ لیا
- ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے مسافر کوچ سے سپاری،پان پراگ،غیر ملکی سگریٹ اوردیگر نان کسٹم سامان برآمدکرکے کوچ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور سمیت3افراد کو گرفتار کرلیا
- خان زمان کے بھانجے علاؤالدین مینگل انتقال کرگئے
- مسلم لیگ (ن) میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے اور پارٹی خواتین کی سیاسی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مواقع فراہم کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- مجوزہ قانون کو حتمی شکل دینے سے قبل مقامی ماہی گیروں، تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو خصوصی اہمیت دی جائیگی،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- مقتدرہ کے اشاروں پر چلنے والی حکومت نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا، مولانا عبدالرحمن رفیق
- بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجود پسماندگی اور غربت کا شکار ہے،سینیٹر مولاناعبدالواسع
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کاگورندر و ماشکیل میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- سعودی اتحادی فوج نے ریاض پر حوثیوں حملوں کے دعوے کو ’گمراہ کن‘ قرار دے دیا
- طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت مزید تیز

