کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان خلیل مراد،بولان میڈیکل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف شاہوانی،پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر، روفیسر ڈاکٹرخلیل،ڈاکٹر شانفہ شانواز،ڈاکٹر منعم عالم خان نے کہا ہے کہ منہ کے کینسر کی بروقت تشخیص کرکے زندگی کوبچایا جاسکتا ہے منہ کے کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو منہ کے کینسر کی اسکریننگ اور آگاہی سے متعلق کیمپ کے موقع پر بولان میڈیکل ہسپتال میں واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی واک میں ڈاکٹر نسیم کٹکے زئی، ڈاکٹر پارس مینگل،ڈاکٹر اسفد،ڈاکٹر سراج سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس سے قبل بولان میڈیک ہسپتال میں عوام میں منہ کے کینسر سے بچاؤ کیلئے آگاہی سے متعلق کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے لوگوں کو منہ کے کینسر سے بچاؤ سے متعلق آگاہی دی۔مقررین نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہ کا کینسرکی ایک قسم جو منہ یا گلے کے ٹشوز میں نشوونما پاتی ہے، دنیا بھر میں سب سے زیادہ عام کینسر میں سے ہے اس کا تعلق کینسر کے ایک بڑے گروپ سے ہے جسے سر اور گردن کا کینسر کہا جاتا ہے اور اس میں ہونٹ، مسوڑھوں، زبان، گالوں کی اندرونی استر، منہ کی چھت اور گلا شامل ہو سکتا ہے اگرچہ کینسر کا امکان پریشان کن ہو سکتا ہے، اچھی خبر یہ ہے کہ طرز زندگی کے کئی انتخاب اور بچاؤ کے اقدامات ہیں جو آپ اپنے خطرے کو کم کرنے کے لیے لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منہ کی کینسر کے کامیاب علاج کیلئے اسکا جلد پتہ لگانا بہت ضروری ہے کہ دانتوں کا باقاعدہ چیک اپ کرائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ منہ کے کینسر کی بروقت تشخیص کرکے مریض کی زندگی کوبچایا جاسکتا ہے۔

