کراچی (اسٹاف رپورٹر)27اکتوبر کا دن ملک بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اسی مناسبت سے معروف ٹرانسپورٹر ملک آصف کی جانب سے کشمیری مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے ایک ریلی کا انعقاد کیا ریلی کا آغاز بلوچ کالونی پل سے ہوا اس قافلے میں سیکڑوں گاڑیاں شامل تھیں جن میں شہریوں، ٹرانسپورٹروں اور سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ریلی شارع فیصل سے صدر کے علاقے میں داخل ہوئی اور منزل کراچی پریس کلب پر پہنچی،اس موقع پرریلی کے شرکاء نے کشمیر کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے لگائے اور بھارتی مظالم کی مذمت کی،جبکہ ملک آصف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 27اکتوبر کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی یاد دلاتا ہے، یہ دن اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستانی عوام ہر حال میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔اس روز بھارت نے کشمیریوں پر ان ہی کی زمین کو ان پر ہی تنگ کیا بھارت جتنے بھی ہتھکنڈے استعمال کرلے فتح کشمیری عوام کی ہے آزادی سورج جلد طلوع ہوگا اور کشمیر بنے گا پاکستان میں اس موقع پر مطالبہ کرتا ہوں کہ عالمی برادری کو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ ملک آصف نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر سال اس دن کو اسی جوش و جذبے سے منائیں گے تاکہ کشمیری عوام کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ ہے۔

