لاہور(این این آئی)نامور اداکار نور الحسن نے سکارٹ لینڈ میں مقیم اپنے پرستار کی خواہش پوری کر دی۔ اداکار نور الحسن کا گرویدہ کراچی سے تعلق رکھنے والانوجوان عبد اللہ ان دنوں پڑھائی کے سلسلہ میں سکارٹ لینڈ میں موجود ہے اور وہ بیرون ملک جانے سے قبل بھی اپنے پسندیدہ اداکارہ سے ملاقات اور رابطے کی کوشش کرتا رہا لیکن یہ ممکن نہ ہو سکا۔ بتایا گیا ہے کہ عبد اللہ نے سکارٹ لینڈ منتقل ہونے کے بعد بھی یہ کوششیں ترک نہ کیں اور اب ان کے فیملی فرینڈ کی کوشش سے نوجوان پرستار عبد اللہ کا نامور اداکار نور الحسن سے موبائل فون پر رابطہ ہو گیا ہے۔ نور الحسن نے عبد اللہ کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جب بھی پاکستان آئے تو مجھ سے ضرور ملاقات کرے۔ عبد اللہ نے اپنے پسندیدہ اداکار سے ٹیلیفونک رابطے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک جانے سے قبل بھی اداکار نور الحسن سے ملاقات اور رابطے کی بڑی کوششیں کیں لیکن کوئی سبب نہیں بن رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میری اپنے پسندیدہ اداکار سے بات ہوئی ہیں اور میں اس خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ میں ان کا بچپن سے گرویدہ ہوں اور شاید ہی ان کا کوئی ڈرامہ نہ دیکھا ہو۔عبد اللہ نے کہا کہ اب میری خواہش ہے کہ میں جلد اپنی ڈگری مکمل کروں اور پاکستان واپسی پر اداکار نور الحسن سے ملاقات کروں۔

