کوئٹہ(این این آئی) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے صوبے کی جامعات کے استاتذہ اور ملازمین کے دوسرے محکموں میں ڈیپوٹیشن پر جانے پر پابندی عائد کردی۔گورنر بلوچستان و چانسلر پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی جانب سے صوبے کی جامعات کے وائس چانسلران کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی پبلک سیکٹر جامعات کے استاتذہ جامعات سے دوسرے اداروں و دفاتر میں ڈیپوٹیشن پر جارہے ہیں جو کہ جامعات میں استاتذہ کی کمی کا سبب بن رہا ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے گورنر بلوچستان نے صوبے کی جامعات کے ملازمین کے ہر قسم کی ڈیپوٹیشن پر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

