فیصل آباد (این این آئی)ون ڈے سیریز کے سلسلے میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں۔ساؤتھ آفریقہ کی ٹیم (آج)پیر کی سہہ پہر 2 بجے سے 5 بجے تک،پاکستان ٹیم شام 6 بجے پریکٹس کریں گی۔فیصل آباد پہنچنے پر دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا جبکہ دیگر دو میچز 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے فتح حاصل کی۔

