فلیٹ بیچ کر دوست کو کاروبار کیلئے پیسے دئیے ، آج تک نہیں ملے :غزالہ جاوید

لاہور(م ڈ)سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے تقریبا 20 سال قبل اپنا فلیٹ بیچ کر دوست کو کاروبار کے لیے پیسے دئیے لیکن آج تک انہیں پیسے واپس نہیں ملے ۔۔۔

۔ایک پروگرام کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی کسی سے پیسے ادھار نہیں مانگے ، انہیں زیادہ ضرورت نہیں پڑی۔ان کے مطابق وہ اپنی آمدنی کے حساب سے اخراجات اور معاملات آگے چلاتی رہی ہیں، اس لیے انہیں دوسروں سے ادھار مانگنے کی ضرورت نہیں پڑی، البتہ انہوں نے بہت سارے افراد کو ادھار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں