ڈراموں میں اداکاروں کو کمبل میں دکھایا جا رہا :مشی خان

لاہور(م ڈ) اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا کی طرح ڈراموں میں بھی نامناسب اور فحش مواد دکھانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام سمیت تمام پلیٹ فارمز پر لڑکیوں کی بکنگ ہو رہی ہے۔۔۔

جب کہ ڈراموں میں اداکاروں کو ایک ساتھ کمبل میں سوتے دکھایا جا رہا ہے ۔مشی خان نے ڈراموں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑھتی عریانیت اور فحاشی پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گاؤں کی خواتین انتہائی تنگ کپڑے پہن کر نامناسب انداز میں جھاڑو لگاتی، کھانا بناتی اور پانی بھرتی نظر آتی ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے ۔ اب ڈراموں میں اداکار و اداکار کو کمبل میں ایک ساتھ سوتے دکھایا جاتا ہے جب کہ دیگر غلط مناظر بھی دکھائے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں