ممبئی(م ڈ)ہسپانوی پاپ گلوکار اینریک ایگلیسیاس کے بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے کنسرٹ سے 73 موبائل فون چوری ہوگئے ۔۔۔
ہسپانوی گلوکار کے کنسرٹ کا کم سے کم ٹکٹ بھی 7 ہزار بھارتی روپے تھا۔ موبائل فونز کی مجموعی مالیت 24 لاکھ بھارتی روپے ہے ۔بھارتی میڈیا نے بتایاکہ ممبئی کے مقامی تھانے میں موبائل فونز چوری کی 7 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکاروں سمیت اہم شخصیات بھی کنسرٹ میں موجود تھیں۔

