ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران کا صوفی تبسم آرٹ اکیڈمی کا دورہ

لاہور(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور ڈاکٹر اصغر مسعودی نے صوفی تبسم آرٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، انہوں نے اردو، فارسی اور پنجابی کے مشہور شاعر صوفی غلام مصطفی تبسم کی پوتی چیئر پرسن صوفی تبسم آرٹ اکیڈمی ڈاکٹر فوزیہ تبسم سے ملاقات کی۔ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی نے اکیڈمی میں رکھے صوفی تبسم کے نوادرات اور ان کی کتابوں کی لائبریری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوفی تبسم کی فارسی اور اردو کے فروغ کے لئے بے حد خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوفی تبسم اکیڈمی نے آرٹ اور کلچر کے لئے جو خدمات سرانجام دے رہی ہے وہ قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوفی تبسم خانہ فرہنگ ایران کے بانی بھی ہیں،ان کی یاد میں خانہ فرہنگ ایران میں صوفی تبسم آرٹ اکیڈمی کے اشتراک سے صوفی تبسم کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں