کراچی (پریس ریلیز )جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ترجمان ہے اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے باصلاحیت نوجوانوں کے قافلے جوق در جوق شامل ہورہے ہیں مسجد ومدرسہ خانقاہ کی فضلیت تسلیم شدہ بہت ثواب کاکام ہے لیکن اگر اسمبلی تک پہنچ کر اسلامی قوانین کا دفاع اور نفاذ نہ کیا تو دشمن مسجد ومدرسہ ایک آڈر پر بند کردے گا جس طرح لاک ڈاؤن میں ایک ایس ایچ او نے مساجد تک کو تالا لگا دیا کیونکہ ان کے پاس قانون کی طاقت تھی۔جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر سندھ و بلوچستان زون ضلع غربی اور دیگر اضلاع کی تنظیم سازی بخیر وعافیت تکمیل پر ناظم انتخابات مولانا منظور مولانا عبدالحفیظ شاہ ودیگر نظماء مبارک باد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر سندھ و بلوچستان زون کراچی ضلع غربی کی تنظیم سازی کے اجلاس سے امیر جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر سندھ و بلوچستان زون کراچی مولانا رفیق میر نے کیا اجلاس میں امیر کے لیے دو نام مولانا اسامہ میر اور مولانا حامد میر کے نام آئے جس میں سے مولانا حامد میر حال مقیم منگھو پیر ساکنہ لیپہ جہلم ویلی متفقہ طور پر امیر منتخب ہوے جبکہ جنرل سیکرٹری مولانا غلام اللہ حال میانوالی کالونی ساکنہ لوات نیلم سنیئر نائب امیر مولانا اسامہ میر سیکرٹری مالیات مولانا حماد مقرر ہوے جبکہ سیکرٹری اطلاعات کے لیے نوجوان میر حافظ ندیم منتخب ہوے جبکہ سرپرست مولانا رفیق میر منتخب ہوے اس موقع پر طویل مشاورت کے بعد امیر محترم کی تائید و توثیق سے چند فیصلے ہوے ہر ضلع دوہفتے 15تاریخ سے قبل جملہ ٹاؤن کی تنظیم سازی مکمل کرکے ایک جوڑ،اجلاس ہر حال رکھے گا جو ان پر لازم ہوگا اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جاے گی صوبہ سندھ و بلوچستان زون کراچی کے انتخابات،حلف،
ٹوٹیفکشن مع تقریری مقابلہ جس میں تمام اضلاع کے جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر اور جمعیت طلبہ اسلام جموں و کشمیر کارکنان وذمہ داران محنت کرکے شریک ہوں گے ہر مہینے ضلع ٹاؤن کا جوڑ لازمی اور دستوری فنڈ جمع کیا جاے گا آخر میں ملک پاکستان وکشمیر کی سلامتی اور جملہ مرحومین خصوصا مولانا شوکت کے لیے فاتحہ اور درجات کی بلندی کی دعا کی گی۔

