ڈیرہ بگٹی (این این آئی) ڈپٹی ڈی ای او شاہنواز مسوری بگٹی نے کہا ہے کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور جو اسکول بند پائے گئے انہیں ہر صورت کھولا جائے گا تاکہ علاقے کے طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں ڈیرہ مراد جمالی میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ملاقات میں علاقے کے تعلیمی حالات، اسکولوں کی کارکردگی اور اساتذہ کی حاضری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے نظام میں بہتری کے لیے حاضری کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔اسی موقع پر آرٹی ایم آفیسر نئیم کلپر بگٹی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں کی چیکنگ جاری ہے، اور جو بھی استاد غیر حاضر پایا گیا، اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں بھی بند کر دی جائیں گی تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

