پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بلوچستان کا پاکستان کوسٹ گارڈز سے اظہارِ تشکر

پسنی (پریس ریلیز) بلوچستان پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بلوچستان کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستان کوسٹ گارڈز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کوسٹ گارڈز نے پسنی میں پہلا ووکیشنل ٹریننگ سینٹر قائم کر کے علاقے کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے ترقی و روزگار کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق، اس سینٹر میں مختلف جدید اور فنی کورسز کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں شامل ہیں:
آئی ٹی میل کلاس
آئی ٹی فیمیل کلاس بیوٹیشن فیمیل کلاس
سولر فٹنگ اور بنانے کی کلاس
سپوٹ بوٹ بنانے کی کلاس
سلائی مشین سیکھنے کی کلاس

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اقدام نہ صرف پسنی بلکہ پورے مکران ڈویژن کے لیے ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔ ان کورسز سے نوجوانوں کو ہنر، روزگار اور خودمختاری کے مواقع ملیں گے۔

انہوں نے سابق کرنل جناب شہزاد صاحب (ڈی جی کوسٹ گارڈز)، موجودہ کرنل جناب بلال صاحب اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے تمام افسران کے جذبۂ خدمت اور عوامی فلاح کے لیے ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ان شاءاللہ مستقبل میں مزید جدید ٹیکنیکل کورسز بھی شروع کیے جائیں گے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو عملی زندگی میں کامیابی کے بہترین مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں