لورالائی(این این آئی)زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کینٹ لورالائی کا دورہ کیا۔سکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالرشید جوگیزئی، اساتذہ کرام اور طلباء سے ملاقات، نصابی کارکردگی کا جائزہ اور کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔اعظم بلوچ زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری لورالائی اعظم بلوچ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کینٹ لورالائی کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے پرائمری، مڈل اور ہائی سیکشن کے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء کے تعلیمی معیار کا جائزہ لیا۔زونل کمانڈر نے مختلف کلاسز میں طلباء سے تعلیمی سوالات کیے جن کے طلباء نے اطمینان بخش جوابات دیے۔ اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر سردار عبدالرشید جوگیزئی نے ادارے کی کارکردگی اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔زونل کمانڈر نے اسکول میں قائم ڈیجیٹل کمپیوٹر روم، آن لائن کلاسز اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے اسکول کے موجودہ سربراہ کی کارکردگی کو قابلِ تعریف قرار دیا اور کہا کہ اسکول میں تعلیمی ماحول، نظم و ضبط اور سہولیات میں واضح بہتری نظر آتی ہے۔طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے زونل کمانڈر اعظم بلوچ نے کہا۔طلباء ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔ آپ سب کو چاہیے کہ محنت، نظم و ضبط اور دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں۔ اساتذہ کا احترام کریں کیونکہ آج ہم جو کچھ ہیں وہ اپنے اساتذہ کی رہنمائی اور تربیت کی بدولت ہیں۔ مستقبل میں بھی آپ ہی نے اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔”دورے کے دوران زونل کمانڈر نے سکول کے اساتذہ کرام اور طلباء سے بھی ملاقات کی اور ان کی تجاویز سنے۔آخر میں بلوچستان کانسٹیبلری بی سی بی میں حصہ لینے والے طلباء میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا گیا۔بی سی بی کے فوکل پرسن دلبر خان نے بتایا کہ طلباء نہایت پرجوش، محنتی اور نظم و ضبط کے پابند ہیں، اور تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کلاس ہشتم کے دو نمایاں طلباء کو نقد انعامات بھی دیے گئے۔ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے انسٹرکٹر جہانگیر خان، کلاس انچارج سامی اللہ، فزیکل ٹیچر حاجی یوسف، رحمت اللہ ملغانی، ارسلان احمد، ایڈوائزر عزیز جان اور سماجی کارکن ملک نعمت خان بھی موقع پر موجود تھے۔زونل کمانڈر کے ہمراہ ڈی ایس پی حبیب کاکڑ اور پی ایس جلال الدین دومڑ بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کامحرم کے پہلے عشرہ میں بہترین انتظامات تعاون پر سول انتظامیہ،سیکیورٹی فورسز ودیگر سے اظہار تشکر
- وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شعیب اختر کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار
- خطے میں پائیدار امن پاکستان کے لیے غیر معمولی معاشی مواقع پیدا کر سکتا ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- الحمدللہ بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام مجالس اور جلوس پرامن ماحول میں خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہوئے،وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
- تیزاب گردی واقعے کو21دن گزر نے کے باوجود حکومت ملزمان کو گرفتار کرسکی نہ جائز مطالبات پر کوئی پیشرفت ہوسکی،سینئر ڈاکٹرز و افسران کی معطلی،تادیبی کارروائیاں ڈاکٹر برادری کی تذلیل کے مترادف ہیں،پی ایم اے
- زیارت میں تبلیغی جماعت پر دہشتگردوں کی بزدلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے،حاجی نور محمد خان دمڑ
- ایران امریکہ معاہدہ اور پاکستان کا کردار
- خواجہ آصف کا بلاول کو ویل لیفٹ
- ساڑھے 3 سال بعد پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کو مستقل چیئرمین مل گئے
- حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کردی

