کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں تقرریا ں و تبادلے، چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیکرٹری بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ تعلیم رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ضیاء الرحمن کو سیکرٹری بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن عابدہ کاکڑ کو بھی محکمہ اسکول ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر ضیاء الحق کو کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کردیاگیا۔

