یونیورسٹی آف مکران میں کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کیرئیر ڈویلپمنٹ کے لیے سافٹ سکلز پر سیشن کا انعقاد

پنجگور(این این آئی) یونیورسٹی آف مکران میں کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے “کیرئیر ڈویلپمنٹ کے لیے سافٹ اسکلز” پر سیشن کا انعقاد تفصیلات کے مطابق شعبہ کمپیوٹر سائنس یونیورسٹی آف مکران نے “کیرئیر ڈویلپمنٹ کے لیے سافٹ اسکلز” کے عنوان سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کے مہمان سرٹیفائیڈ ٹرینر اور نیشنل یوتھ کونسل کے رکن زامران بلوچ تھے زامران بلوچ نے طلباء سے ٹیم ورک، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کیرئیر کے آغاز سے متعلق قیمتی معلومات اور عملی حکمتِ عملیوں کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے طلبا کو دورِ حاضر کے چیلنجز کے مطابق خود کو تیار کرنے، اعتماد کے ساتھ پیش آنے، اور ایک کامیاب پیشہ ورانہ سفر کے لیے ضروری سافٹ اسکلز اپنانے پر زور دیااس پروگرام میں یونیورسٹی کے انتظامیہ اور فیکلٹی اراکین نے بھرپور شرکت کیا جن میں اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات عطا مہر، انچارج سمسٹر سیل جناب عرفان حیات، شعبہ سوشل ورک کے سربراہ ڈاکٹر راشد منظور، شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے سربراہ جناب اسد اللہ، اور اسسٹنٹ، رجسٹرار آفس جناب ابراہیم شامل تھے۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے سیشن میں حصہ لیاسیشن کے اختتام پر لیکچرار شعبہ کمپیوٹر سائنس اور نیشنل یوتھ کونسل کے رکن انجینئر محمد انور ریکی نے جامع سیشن کے انعقاد پر مہمان کا شکریہ ادا کیا اور اعزازی شیلڈ تقسیم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں