بلوچستان جغرافیائی اہمیت، فطری وسائل ابھرتے انفراسٹرکچر کی بدولت سرمایہ کاری کا گیٹ وے بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے،بلال خان کاکڑ

کوئٹہ+کراچی(این این آئی) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ ہے کہ بلوچستان اپنی جغرافیائی اہمیت، فطری وسائل کی برکت اور ابھرتے ہوئے انفراسٹرکچر کی بدولت خطّے کی تجارت و سرمایہ کاری کا گیٹ وے بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، کوئٹہ میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام سے کاروباری حضرات کوتما م سہولیات ایک ہی چھتری تلے فراہم ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس فیڈریشن کے صدر عاطف اکرام شیخ کی صدارت میں ہوا، جس میں عقیل کریم ڈھیڈی، میاں زاہد حسین، زبیر طفیل سمیت اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔بلوچستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا اورکان کنی، توانائی، سیاحت، نقل و حمل، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں بلوچستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت پر تفصیل سے غور کیا گیا۔اجلاس میں شرکاء نے بلوچستان کو اقتصادی محور میں تبدیل کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کی سہولت، بہتر انفراسٹرکچر، تحفظ اور ضابطہ کار کے فروغ سمیت بڑے منصوبوں کے لیے عوامی اور نجی شراکت داری کی اہمیت پر اتفاق کیا۔بلال کاکڑ نے کہا کہ نے کہا کہ حکومت بلوچستان ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کر رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو تمام متعلقہ محکموں کی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے (ون ونڈو آپریشن) کے تحت فراہم کی جائیں گی، جس سے وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ کاروباری اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف سہولیات فراہم نہیں کر رہے بلکہ مقامی نوجوانوں کو مہارت کی تربیت اور کاروباری مواقع کے ذریعے بااختیار بنانے پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں