سانگلہ ہل، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 13دسمبر کو ہونگے

ننکانہ صاحب(این این آئی)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس میاں طارق جمیل کی صدارت میں ہوا جس میں آئندہ الیکشن کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا اور 13 دسمبر کو باقاعدہ الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا حافظ محمد عمر فاروق صدارت اور محمد ارشد رضوی نے جنرل سیکرٹری کیلئے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا اجلاس میں چوہدری شفقت محمود چھینہ ملک محمد طلحہ خالد میاں ماجد نعیم چوہدری منیر احمد ورک ابرار علوی حافظ عمر فاروق محمد ارشد رضوی صوفی محمد بلال رانا محمد افتخار بابر اقبال باجوہ،میاں گوہر میاں افتخار احمد خاور افتخار بھٹہ سمیت دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں