شہباز شریف کا 27 ویں ترمیم میں وزیراعظم کو استثنیٰ دینے کی (ن)لیگ کی مجوزہ شق واپس لینے کا حکم

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم کے استثنیٰ سے متعلق اپنی پارٹی کے سینیٹرز کی ترمیم مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب وزیر اعظم قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے،ترمیم فی الفور واپس لی جائے۔ اتوار کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ منتخب وزیراعظم یقینا قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں