نیویارک (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ معاملے پر ملکی سطح پر جاری شدید سیاسی ہلچل کے درمیان نیویارک پہنچ گئیں۔وہ گزشتہ روز امریکا (نیو یارک) پہنچیں۔سفارتی اور سرکاری حلقوں کے مطابق اس دورے کا مقصد خفیہ رکھا گیا ہے تاہم نیویارک میں پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع طبی وجوہات کو خارج از امکان قرار نہیں دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز برازیل میں ہونے والی کوپ 30 ایمیزونیا بیلیم 2025 میں شرکت کے لیے گزشتہ ہفتے روانہ ہوئی تھیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی، جن کے ساتھ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہوں گی۔حکومتی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ خطاب کریں گی اور موضوع ہوگا ویسٹ ٹو ویلیو: وژن سے عالمی عمل تک۔اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز الیکٹرک گاڑیوں پر مبنی ٹرانسپورٹ اور سْتھرا اور گرین پنجاب اقدامات کی تفصیلات بھی پیش کریں گی۔

