ڈیرہ بگٹی (این این آئی)ڈیرہ بگٹی ڈگری کالج کی واحد بس جو صبح میل اور شام فیمیل طلبہ و طالبات کو گھروں تک پہنچانے کے لیے استعمال ہوتی تھی، گزشتہ دو ماہ سے خراب ہے۔ذرائع کے مطابق بس کی خرابی کے باعث درجنوں طلبہ و طالبات کو روزانہ آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ والدین اور شہریوں نے ڈائریکٹر کالجز بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ ڈگری کالج ڈیرہ بگٹی کی پرانی بس کی فوری مرمت کے ساتھ ساتھ ایک نئی منی ویگن بھی فراہم کی جائے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چونکہ ڈیرہ بگٹی شہر کی گلیاں تنگ اور چھوٹی ہیں، اس لیے فیمیل اسٹوڈنٹس کے لیے منی ویگن زیادہ موزوں سواری ثابت ہوگی، جو بچیوں کو گھروں سے اٹھا کر کالج تک باحفاظت پہنچا سکے۔عوامی حلقوں نے کہا کہ “ڈیرہ بگٹی جیسے پسماندہ علاقے میں تعلیم حاصل کرنا پہلے ہی مشکل ہے، کالج کی بس کی خرابی اور نئی سواری کی عدم فراہمی نے طلبہ و طالبات کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پی ایم اے بلوچستان بی آر اے کے ناروا ٹیکس اور رجسٹریشن کی شرط کو یکسر مسترد کرتی ہے،ڈاکٹر نعیم زرکون
- علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایچ او محمدانور کھوسہ
- معاشرے میں کرپشن اور بدعنوانی ایک ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے،لالہ یوسف خلجی
- بلوچستان کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات،ضروری سامان کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،سیکرٹری سکولز لعل جان جعفر
- جاپانی قونصل جنرل ندیم شاہ سے ریفارمز سوشل نیٹ ورک وفد کی ملاقات
- صوبائی حکومت ترقی اور عوامی فلاح کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کو بھی اپنی پالیسیوں کا اہم حصہ بنا چکی ہے،صوبائی مشیر نسیم الرحمان خان ملاخیل
- علم و ادب سے گہرا لگاؤ اور کتابوں سے وابستگی کسی بھی باحیات اور بیدار معاشرے کی روح ہوتی ہے،وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی
- وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا اظہارتعزیت
- بلوچستان کے نوجوان صلاحیت، محنت،عزم کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
- وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات

