ڈاکٹر عبد الرزاق لاسی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع لسبیلہ کے صدر منتخب

اوتھل (این این آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع لسبیلہ کے انتخابات مکمل، صدر ڈاکٹر عبد الرزاق لاسی،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر تصدق ندیم منتخب،تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع لسبیلہ کے انتخابات مکمل ہوگئے جس میں متفقہ طور پر کابینہ تشکیل دی گء جس کے مطابق صدر ڈاکٹر عبد الرزاق لاسی، سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر قمر اللہ رونجھہ، جونیئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر عبدالقیوم بلوچ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر تصدق ندیم، سینئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر احسان اللہ بھٹی،جونیئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر یعقوب لاسی،فنانس سیکریٹری ڈاکٹر ملک منصور،اور پریس سیکریٹری ڈاکٹر اویس واجد کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرلسبیلہ ڈاکٹر عبد الحمید بلوچ نے نئی کابینہ کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ ڈاکٹرز کمیونٹی کو متحد کرنے اور دیگر مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔. ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ نے نئی کابینہ کو اپنے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں