تربت(این این آئی) یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسزکے زیراہتمام سیشن 2022-2025 کے فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں ایک پروقار اور یادگار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلبا نے شاعری، تقاریر، کلاسیکی نغمے، ڈرامے، دو چاپی اور موسیقی کے خوبصورت پرفارمنس پیش کیے جن کوخوب سراہاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسزکے چیئرمین ڈاکٹر جہانگیر خان اچکزئی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرحنیف الرحمان نے فارغ التحصیل طلباء کو یونیورسٹی آف تربت میں اپنی علمی سفر کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے طلباء کی علم دوستی، محنت، نظم و ضبط، خداداد صلاحیتوں اور تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کے ڈین ڈاکٹر نعیم اللہ اور فیکلٹی ممبران ڈاکٹر نجیب اللہ، واجد علی، صباء آدم، مہناز اور طلال بھی موجودتھے اورانہوں نے طلباء کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

