لسبیلہ میں خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی مہم 17 نومبر سے شروع ہوگی

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ کی زیر صدارت خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کانفرنس ہال اوتھل میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی افسران، بلدیاتی نمائندے، محکمہ صحت و پولیس کے افسران سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور نے کہا کہ 17 نومبر سے 29 نومبر تک خسرہ و روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم چلائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں پورے ضلع میں تشکیل دی جاچکی ہیں۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پیدائش سے 6 ماہ تک صرف پولیو کے قطرے اور 6 ماہ کے بعد خسرہ و روبیلا کے ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ بچوں کو ان موذی امراض سے بچایا جا سکے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ہر بچہ اس مہم سے مستفید ہو۔ اس موقع پر سراج احمد بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ (ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر منصور ڈپٹی ڈی ایچ او لسبیلہآفتاب احمد لاسی اسسٹنٹ کمشنر اوتھل سید سومار شاہ کاظمی چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی معروف سماجی رہنما ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی عطااللہ رونجھو محمد اسلم برہ اللہ ڈنہ خاصخیلی سمیت ودیگر افسران موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں