وزیر اعلیٰ کوپ 30میں شرکت کے بعد واپس لندن پہنچ گئیں

لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30میں شرکت کے بعد برازیل سے واپس لندن پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز ایک دن لندن میں قیام کریں گی اور اس کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوپ 30کانفرنس کے سلسلے میں برازیل میں 5 روز تک قیام کیا، انہوں نے کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں