امتحانی نظام میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ، کیمبرج کے ساتھ جلد معاہدے کا امکان

لاہور (این این آئی) تعلیمی نظام میں طلباء کی صلاحیتوں، سمجھ اور تجزیاتی سوچ کو بہتر انداز میں جانچنے کے لیے امتحانی نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود کی ہدایت پر تمام تعلیمی بورڈز میں اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے پیپر پیٹرن کے تحت سوالیہ پرچے مختلف گریڈز اور ڈیفیکلٹی لیولز کے مطابق تیار کیے جائیں گے،40نمبروں کا حصہ آسان نوعیت کے سوالات پر مشتمل ہوگا،سوالیہ پرچہ میں اگلے مرحلے کے سوالات 10، 10نمبروں کے حساب سے مشکل ہوں گے، طلباء کی تجزیاتی اور فکری صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے مکمل نیا کیمبرج طرز کا پیپر پیٹرن متعارف کرایا جائے گا۔تمام پیپر سیٹرز کو کیمبرج کے ذریعے تربیت دی جائے گی تاکہ وہ نئے نظام کے مطابق سوالات تیار کر سکیں۔ پہلے سال پیپر سیٹرز پرانے طریقہ کار کے مطابق پرچے بناتے رہے۔مزمل محمود کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے لیے جلد ہی کیمبرج کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا تاکہ نئے پیپر پیٹرن کو ہر تعلیمی بورڈ میں نافذ کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں