بلوچستان، 36اضلاع میں (آج)روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم شروع ہوگی

کوئٹہ(این این آئی)ای پی آئی پروگرام کے صوبائی کوارڈی نیٹر ڈاکٹر آفتاب کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 36اضلاع میں (آج)پیر17سے 29نومبر تک روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی خصوصی مہم شروع ہورہی ہے جس کے دوران 22لاکھ بچوں جن کی عمر چھ ماہ سے پانچ سال تک ہے ویکسین دی جائے گی،دنیا بھر میں 2023 ء میں 107000سے زائد بچے خسرہ سے جاں بحق ہوئے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو یونیسف کے ضیاء الرحمن سمالانی،ڈاکٹر ظفر خوستی،ڈاکٹر احسان احمد اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر آفتاب کاکڑ نے کہا کہ خسرہ بلوچستان میں ایک سنگین صحت کا مسئلہ ہے جو ہرسال ہزارں بچوں کی جان کو خطرے میں ڈالتا ہے 2025میں ابتک 1700سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ کئی خاندان کیسز کورپورٹ نہیں کرتے اور خود علاج کی کوشش کرتے ہیں اگر تمام کیسز رپورٹ کئے جائیں تو یہ تعداد 50سے تجاوز کرسکتی ہے ہرسال20سے زیادہ بچے خسرہ سے جاں کی بازی ہارجاتے ہیں جبکہ پچھلے پانچ سالوں میں 10ہز ار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 2023ء میں 107000سے زائد بچے خسرہ سے جاں بحق ہوئے جن میں سے زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 36اضلاع میں 17سے 29نومبر تک روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین دینے کی مہم شروع کی جارہی ہے جس کے دوران صوبے بھر میں 22لاکھ سے زائد بچوں کو جن کی عمر پانچ ماہ سے 5سال تک ہے انکو ویکسین دی جائے گی اس مقصد کیلئے 3400آؤٹ ریچ،2462فیکسڈ سائیٹ،802مانیٹرز،1005ویکسی نیشن ٹریٹمنٹ پوائنٹس اور 160موبائل ٹیمز مقرر کی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او، یونیسف اور Gaviکی جانب سے تکنیکی رہنامئی،ویکسین کی فراہمی،آپریشنل سپورٹ اور کمیونیکیشن سپورٹ فراہم کی جارہی ہے جو اس مہم کی کامیابی کیلئے نہایت اہم ہے۔ڈاکٹر آفتاب کاکڑ نے والدین، علماء کرام،صحافیوں اوردیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی بچہ روبیلا اور خسرہ کی ویکسین سے محروم نہ رہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں